لاک ڈاون پرعمل کے پیغام کےلئے انتظامیہ اپنارہاہے مختلف انداز


بھوپال:13اپریل (نیانظریہ بیورو)
لاک ڈاو¿ن پرعمل کرنے اور کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے انوکھاطریقہ اپنایاجانے لگاہے ، پھر بھی لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پرآمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ایسے میں ایک شخص یمراج بن کر لوگوں کوگھروں میں رہنے کی اپیل کرتاہوادکھائی دے رہاہے۔بتایاجاتاہے کہ بیرسیہ پولیس نے ایک شخص کویمراج کی شکل میں سڑکوں پراتارا۔ اس کے ذریعے لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ غورطلب ہے کہ کالونیوں کی گلیوں میں گھومتے ہوئے یمراج لوگوں کو بتا رہا ہے کہ کورونا کی وبا کتنی خطرناک ہے اور اگر آپ لاک ڈاو¿ن کی پیروی نہیں کرتے ہیں تو آپ بھی اس وبا کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس دوران لوگوں کو ہدایت دی جارہی ہے کہ اگر آپ گھروں سے باہر نہ نکلیں تو اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ لہذا سب کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں۔