چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ کو پی ای ایس اے کے قوانین نافذ کرنے چاہئے: گری راج


نئی دہلی، 20 نومبر: دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش، ہماچل پردیش، گجرات، مہاراشٹر، راجستھان اور تلنگانہ نے پی ای ایس اے کے قوانین کو نوٹیفائی کیا ہے اور باقی چار ریاستیں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور اڈیشہ کو بھی پی ای ایس اے کے قوانین تیار کرکے انہیں جلد نافذ کرنا چاہیے۔
مسٹر سنگھ نے پنچایتی راج کی وزارت کی جانب سے پنچایت (شیڈولڈ ایریاز میں توسیع) ایکٹ 1996 ( پی ای ایس اے) پر ایک روزہ قومی کانفرنس میں کہا کہ وہ خود اور قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا بھی ان چار ریاستوں کے گورنروں اور وزرا اعلی سے اس سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے ان ریاستوں کے گورنروں سے وزرائے اعلیٰ، وزراء اور محکماجاتی سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کرکے پی ای ایس اے کے ضابطے تیار کرنے کی پہل کرنے کی درخواست کی۔