ایئر ایشیا انڈیا نے سبھی پروازوں میں کیٹرنگ کی سہولت شروع کی


نئی دہلی، 20 نومبر:نجی شعبے کی ایئر لائن ایئر ایشیا انڈیا نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے تمام پروازوں پر کیٹرنگ سروس شروع کر دی ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی جانب سے یہ قدم 16 نومبر کو مرکزی حکومت کے کووڈ 19 سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے اقدامات کے تحت دو گھنٹے سے کم پروازوں میں کھانے پینے کی اشیاء پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔