چھتیس گڑھ کو ملک کا سب سے صاف ریاست کا ایوارڈ ملا


نئی دہلی، 20 نومبر: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج یہاں چھتیس گڑھ کو صفائی کا ایوارڈ پیش کیا، جو ملک کی صاف ستھری ریاستوں کے زمرے میں سرفہرست آئی ہے۔
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وگیان بھون میں منعقدہ ‘سوچھ امرت مہوتسو’ میں صدر جمہوریہ سے یہ ایوارڈ موصول کیا۔
اس پروگرام میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور مرکزی وزیر مملکت کوشل کشور بھی موجود تھے۔