جنتاکرفیو سے ہی گھرمیں رہے 70سالہ بزرگ کا بھی کوروناپازیٹیونکلا


بھوپال /جبل پور:13اپریل (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے جبلپور ضلع میں ایک 70 سالہ بزرگ کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس انفیکشن سے انتظامیہ کے ہوش اڑگئے ہیں۔ کیوں کہ یہ بزرگ گزشتہ جنتاکرفیوکے روز سے ہی گھرسے باہرنہیں نکلاہے۔
وہ 23 مارچ سے مسلسل گھرپر ہی تھا۔بتایاجاتاہے کہ 5 اپریل کو بزرگ کی طبیعت خراب ہوگئی ، لہذا اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کرونا انفیکشن کے آثار ظاہرہونے کے بعد انہیں وکٹوریہ اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی رپورٹ کورونا مثبت آئی ہے۔اب انتظامیہ کے سامنے سوال پیدا ہوتا ہے کہ وائرس بزرگ تک کیسے پہنچا؟ جب کہ شہر میں بزرگ کے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔وہ مسلسل گھرپرہی تھے۔پھرکورونا ان تک کس طرح پہنچا۔یہ تفتیش کاموضوع ہے۔اس کے علاوہ وہ ابھی تک کسی باہری شخص سے بھی نہیں ملے اور نہ ہی ان کے گھرکے کسی فردمیں انفیکشن کی علامات ہیں۔ اب انتظامیہ منتقلی کا ذریعہ تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ نیز بزرگ اور اس کے پورے کنبہ کو سکھ ساگر میڈیکل کالج کے علیحدہ وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔