جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے پر دو کے خلاف مقدمہ درج


بیتول، 20 نومبر: مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کی ایک عدالت کے حکم پر کوتوالی پولیس نےجعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر بیتول اسمبلی کے کانگریس ایم ایل اے نیلے ڈاگا کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے ٹھیس پہنچانے پر بی جے پی کے بلاک صدر سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل اے نیلے ڈاگا نے ایڈوکیٹ انشول گرگ کے ذریعہ ایک عرضی داخل کی تھی، جس میں بی جے پی بیتول گنج منڈل کے صدر وکاس مشرا کو ونئے پنوار ساکنہ ہملاپور بیتول کے نام سے فرضی فیس بک آئی ڈی بنا کر ان کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرکے انہیں ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
اس معاملے میں 21 اکتوبر کو عدالت نے کوتوالی پولیس کو وکاس مشرا اور ونے پنوار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔