اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ہوشنگ آباد کانگریس نے پیش کی خراج عقیدت


ہوشنگ آباد19نومبر(عادل فاضلی)ضلع کانگریس کمیٹی ہوشنگ آباد نے آج سابق وزیر اعظم مرحومہ اندرا گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اندرا چوک میں ان کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کی۔اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ستیندر فوجدار، بنو بڈھولیا، انوکھی راجوریا، سیما شریواس، عادل فاضلی، پشلتا جیسوال، اظہر خان، سوپنل تیواری، چندر شیکھر دوبے، این آر پوار، ڈی سی بیاا، دھیرج بہورا، برگلے جی، چوبے جی وغیرہ موجود تھے۔ ، ببلو راٹھور، رمیش گوڑ، کلدیپ راٹھور، فیضان الحق، شریف رائن وغیرہ کانگریسیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔