شاد خان اندور یوتھ کانگریس اسپورٹس سیل کے صدر منتخب


اندور19نومبر(طاہر صدیقی)مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے صدر وکرانت بھوریا اور ایم پی اسپورٹس سیل یوتھ کانگریس کے صدر شیوراج یادو نے اسپورٹس سیل اندور یوتھ کانگریس کے چیئرمین کی اہم ذمہ داری شاد خان کو سونپی ہے۔انہیں یوتھ کانگریس اسپورٹس سیل کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق کابینہ وزیر اور ایم ایل اے جیتو پٹواری،سجن سنگھ ورما،وشال پٹیل، سنجے شکلا، ایم پی کانگریس جنرل سکریٹری شیخ علیم،کانگریس لیڈر اقبال خان، سابق ایم پی یوکا نائب صدر پنٹو جوشی، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر دولت پٹیل، انو پٹیل، ایم پی یوتھ کانگریس کے نائب صدر اجیت بوراسی، پنکی مدگل، پونیت پریہ، منوج رگھوونشی، شاہنواز خان، جاوید پٹیل بادشاہ، امن مالویہ، اکرام خان اور کئی دوسرے لوگوں نے مبارکباد دی۔