وزیر اعلیٰ تعلیم نے عقیدت مندوں میں فریالی کی تقسیم، وانیا چائلڈ کیئر کلینک کا کیا اِفتتاح


اُجین19نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیر اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر موہن یادو نے آج شام کو گرو نانک جینتی اور کارتک پورنیما کے موقع پر چھتری چوک میں ہرپال سنگھ چاوڈا کی طرف سے فریالی ڈسٹری بیوشن کاو ¿نٹر پر فریالی تقسیم کی۔فریالی ڈسٹری بیوشن کاو ¿نٹر پر ہزاروں عقیدت مندوں میں کیلے، آئس کریم وغیرہ تقسیم کیے گئے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر موہن یادو نے آج شام رام سندر مارکیٹ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایگزٹ چوراہے کے قریب وانیا چائلڈ کیئر کلینک کا باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔انہوں نے کلینک کے ڈاکٹر سنیل پرجاپت کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ستیہ نارائن جاٹیہ، سابق وزیر اور موجودہ ایم ایل اے پارس جین، اوم جین، اشوک پرجاپت، منوہر بیراگی، کمل پٹیل، وجے اگروال، ڈاکٹر سنیل پرجاپت وغیرہ موجود تھے۔مذکورہ عوامی نمائندوں نے وانیا چائلڈ کیئر کلینک کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر سنیل پرجاپت اور ارکان خاندان کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
(12)20 مراکز اور 5 موبائل ویکسینیشن گاڑیوں سے آج لگائی جائےگی ویکسین
اُجین19نومبر(نیا نظریہ بیورو)آج ویکسینیشن مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر ٹیکوں کے مراکز چلائے جا رہے ہیں۔جس میں کوویشیلڈ کے 14 مراکز اور کوویکسین کے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں شہری اپنی پہلی اور دوسری خوراک حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ 5 موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے پورے شہر میں گھر گھر ویکسینیشن کا کام کیا جائے گا۔میونسپل کمشنر نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک اپنی دوسری خوراک نہیں لگوائی ہے وہ آج ہی اپنے قریبی ویکسینیشن سنٹر پر پہنچ کر اپنی دوسری خوراک لگوائیں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں۔