رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش پر وزیر اعلیٰ نے پیش کی خراج عقیدت


بھوپال19نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔وزیراعلیٰ نے رہائش گاہ واقع میٹنگ ہال میں ان کے تصویر پر ہار ڈالا۔ رانی لکشمی بائی مراٹھا زیر اقتدار جھانسی ریاست کی رانی اور1857کی ریاستی انقلاب کی شہید ویرانگنا تھیں۔ انہوںنے صرف 29سال کی عمر میں انگریز حکومت کی فوج سے جنگ کی اور میدان جنگ میں شہید ہو گئیں۔ رانی لکشمی بائی کی پیدائش وارانسی میں19نومبر 1828کو ہوئی تھی۔ ان کا بچپن کا نام منی کرنیکا تھا۔ سال1842میں ان کی شادی جھانسی کے راجہ گنگادھر راﺅ کے ساتھ ہوئی اور وہ جھانسی کی رانی بنیں۔ شادی کے بعد ان کانام لکشمی بائی رکھاگیا۔ جھانسی 1857کی لڑائی کا ایک خاص مرکز بن گیا تھا۔ 18جون 1858کو برٹانی فوج سے لڑتے -لڑتے رانی لکشمی بائی شہید ہو گئیں۔