ایم پی سیڈ میپ میں ملازمت کا موقع:


پروگرامر، منیجر، ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت 1142عہدوں کےلئے 30 نومبر تک دی جاسکتی ہے درخواست
بھوپال19نومبر(نیا نظریہ بیورو)مدھیہ پردیش انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ سینٹر (سیڈمیپ) نے پروگرامر، منیجر، ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت 13 سطح کے آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔کل 1142 آسامیوں کے لیے 30 نومبر تک فارم بھرے جائیں گے۔ریاستی سطح سے لے کر ضلع اور بلاک کی سطح تک اسامیاں ہیں۔سیڈ میپ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کے محکمے کے تحت ہے۔اسٹیٹ فنانس منیجر/ کنسلٹنٹ 1،اکاو ¿نٹنٹ کم اکاو ¿نٹس اسسٹنٹ 1،مانیٹرنگ اور ای ویلیوایشن 1،آئی ای سی میڈیا اور کمیونٹی 2 ،تکنیکی ماہر 1 ،لوکل پلاننگ اینڈ گورننس ایکسپرٹ 1 ،پروگرامر 1 ،اسٹیٹ ڈیٹا مینیجر 1،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر/منیجر 52 ،کمپیوٹر آپریٹر کم آفس اسسٹنٹ 52 ،سب انجینئر/ٹیکنیکل کوآرڈینیٹر314،اکاو ¿نٹنٹ کے ساتھ ڈیٹا انٹری آپریٹر 626اورپی ای ایس اے بلاک کوآرڈینیٹر کے لئے 89 آسامیاں ہیں۔
تمام آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت ہے۔ اسٹیٹ فنانس منیجر/ کنسلٹنٹ کے لیے سی اے، اکاو ¿نٹنٹ کم اکاو ¿نٹس اسسٹنٹ کے لیے ایم کام یا ایم بی اے فنانس سمیت دیگر آسامیوں کے لیے پوسٹ گریجویشن طلب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پروگرامر، اسٹیٹ ڈیٹا منیجر، بی ای، بی ٹیک، سی ایس، ایم سی اے، ایم بی اے، کمپیوٹر سائنس میں بی ای، ماس کمیونیکیشن، بی ای ان سول وغیرہ سمیت دیگر تکنیکی آسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیلڈ کا تجربہ ہونا بھی ضروری ہوگا۔
تنخواہ پوسٹ کے حساب سے مقرر ہے۔ ریاستی سطح کے عہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ تنخواہ 38 ہزار 521 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلع سطح کی پوسٹ کے لیے دو پوسٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہوں گے اور کمپیوٹر آپریٹر کے لیے 13 ہزار 96 روپے اور کمپیوٹر آپریٹر کے لیے 26 ہزار 965 روپے ہوں گے۔ بلاک سطح پر 3 آسامیوں کے لیے تنخواہ 9 ہزار 631 سے لے کر 19 ہزار 260 روپے تک ہوگی۔درخواست دینے کے لیے www.mponline.gov.in پر جائیں۔ اس کے بعد ریکروٹمنٹ سیکشن پر کلک کریں اور تمام معلومات پُر کریں۔ اب تفصیلات بھرنے کے بعد درخواست جمع کرائیں۔اہل امیدواروں کو میرٹ لسٹ کی بنیاد پر انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ میرٹ لسٹ کا فیصلہ تعلیمی قابلیت، تجربہ اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔