اب ‘سبز بندیل کھنڈ-خوشحال بندیل کھنڈ ہوگا: یوگی


مہوبہ، 19 نومبر: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو بندیل کھنڈ کے مہوبہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ارجن ڈیم کے ذیلی پروجیکٹ اور آبپاشی کے دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ یہ اب ’سبز بندیل کھنڈ-خوشحال بندیل کھنڈ‘ کی طرف لے جائے گا اور خطہ کا خواب پورا ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ مہوبہ میں وزیر اعظم مودی نے تقریباً ساڑھے تین ہزار کروڑ کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے اپنی مختصر تقریر میں کہاآج ہم ’جئے جوان-جئے کسان‘ کے نعرے کو زمین پر اترتے دیکھ سکتے ہیں اور یہ بندیل کھنڈ اس کی زندہ مثال ہے۔