زرعی قوانین کی واپسی تکبر کی شکست: اکھلیش


لکھنؤ، 19 نومبر: تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تکبر کی شکست قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اترپردیش سمیت پورے ملک میں شکست کے خوف سے مرکزی حکومت نے مجبوری میں یہ قدم اٹھایا ہے۔
جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کو انتخابات میں شکست کے خوف سے حکومت زرعی قانون کو واپس لینے سے محتاط رہنا ہوگا۔
اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ الیکشن کے بعد وہ ایک بار پھر یہ قوانین کسانوں پر نہ مسلط کردیں۔