کورونامتاثرہ کی آپ بیتی :


شیوپوری میں ایک شخص نے کوروناکودی مات ، لیکن سماج سے ہاری جنگ
بھوپال /شیوپوری:13اپریل (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے کورونا وائرس سے بچ جانے والے بھلے ہی انفیکشن کی وجہ سے اس جنگ کوجیت لیاہو۔ لیکن ان کے حوصلے اپنے پڑوسیوں اور ہمسایہ کے برے سلوک کی وجہ سے ٹوٹ چکے ہیں اور اب وہ اپنا گھر بیچ کر دوسری جگہ سے منتقل ہونا چاہتے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ کورونا سے بچنے والے شخص نے اپنے ہمسایہ کے غلط سلوک ورویے کی وجہ سے گھر پر بورڈ بھی لگادیا ہے ، کہ یہ مکان بکاو¿ (فروخت کرنا)ہے۔ اسی دوران جب اس معاملے پر ان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے حوصلے کی بنیاد پرجنگ جیت توگئے اوراب وہ پوری طرح صحتیاب بھی ہیں۔ ضلع انتظامیہ ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، میڈیا کی طرف سے فون پر مستقل گفتگو کرتے ہوئے ان کے حوصلے بڑھائے گئے ، کورونامتاثرہ شخص صحت مند ہونے کے بعدشیو کالونی واقع اپنے گھر واپس آگیا ،لیکن اسی وقت سے اس کے پڑوسی اور قریبی دوست ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کررہے ہیں۔اسی اثنا میں کورونا وائرس سے بچ جانے والے شخص کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے پڑوسی کسی بھی سبزی اور دودھ والے شخص کو اس کے گھر کے قریب نہیں آنے دے رہے ہیں اور رات کے وقت کچھ لوگوں نے اس کے گھر کا دروازہ بھی توڑا اور انہیں گھر خالی کرنے پر مجبورکیاجارہاہے۔