امید ہے کہ جموں و کشمیر میں کی جانی والی تبدیلیوں کو بھی واپس لیا جائے گا: محبوبہ مفتی


سری نگر،19 نومبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار کی طرف سے زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جموں و کشمیر میں بھی پانچ اگست2019 سے کی جانی والی تبدیلیوں کو واپس لیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ زرعی قوانین کی منسوخی ایک خوش آئند اقدام ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ اقدام انتخابی مجبوری کےتحت اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو بے اختیار کرنےاور ٹکڑے ٹکڑے کرکے آئین کی بے حرمتی کی گئی تاکہ ووٹروں کو خوش کیا جاسکے
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔