ہم کسانوں کو قائل نہیں کر سکے: کمل پٹیل


بھوپال، 19 نومبر: مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت کمل پٹیل نے کہا ہے کہ آج واپس لیے گئے تین زرعی قوانین کسانوں کے مفاد میں تھے، لیکن ہم انہیں قائل نہیں کرسکے، اس لیے ان قوانین کو واپس لے لیا گیا۔
ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پٹیل نے کہا کہ مودی نے پرکاش اُتسو کے موقع پر تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔
مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں کئی فیصلے لیے ہیں۔