ملک کی متکبر حکومت کو جھکنا پڑا : ارون


بھوپال، 19 نومبر: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے آج مرکزی حکومت کے تینوں متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی متکبر حکومت کو کسانوں کے سامنے جھکنا پڑا ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں یادو نے کہا کہ ملک کی متکبر حکومت کو آخرکارکسانوں کے سامنے جھکنا پڑا اور تینوں زرعی قوانین کو واپس لینا پڑا جس کو کسانوں پر تھوپنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
یہ کسانوں کی جیت ہے۔