امت شاہ ڈی جی پی کانفرنس میں شرکت کے لیے لکھنؤ پہنچے


لکھنؤ، 19 نومبر: وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو ملک کی تمام ریاستوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی پی) کی کانفرنس میں حصہ لینے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ پہنچ گئے۔
اموسی ہوائی اڈے پر اتر پردیش حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما اور وزیر قانون برجیش پاٹھک نے امت شاہ کا استقبال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ امت شاہ لکھنؤ میں سہ روزہ ڈی جی پی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
ہفتہ اور اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں قومی سطح پر پولیس اصلاحات کے پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ریاستی وار جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں پولیس کو حساس بنانے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے اسمارٹ پولیسنگ جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔