زرعی قانون کو واپس لینے کا خیرمقدم، تحریک ابھی ختم نہیں ہوگی: ٹکیت


چنڈی گڑھ، 19 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی کے مرکزی زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہریانہ حکومت نے اسے گرو نانک جینتی پر کسان طبقے کے لیے ایک بڑا اور تاریخی تحفہ قرار دیا ہے۔
مودی کے اس اعلان کے بعد ریاست کے کنڈلی اور سنگھو بارڈرپر احتجاج کرنے والے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور جشن شروع ہو گیا۔
کسانوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے لڈو اور جلیبیاں تقسیم کر کے منہ میٹھا کیا۔