لاک ڈاون کی وجہ سے ضروری اشیاءکی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

بھوپال:13اپریل (نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں جہاں ایک طرف کورونا وبا کا بحران بدستور جاری ہے ، دوسری طرف عام لوگوں کو درکار سامان کے لئے مستقل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر کے عام لوگ سب سے زیادہ سبزیوں اورکرانہ اسٹور کی اشیاءنہ ملنے سے پریشان ہو رہے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ لاک ڈاو¿ن میں مزیداضافے کاامکان ہے۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ دنوں سے جاری لاک ڈاو¿ن میں لوگوں کوکافی پریشانی جھیلناپڑاہے۔فی الحال بھوپال میں لوگوں کو مہنگا راشن ضرورت سے کم ہی مل پارہاہے۔وہیں سبزیوں کی قیمتوں نے آسمان چھولیاہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ اس وقت ہرضرورت کی چیز بہت کم مل پارہی ہے۔جومل رہی ہے اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ لینامشکل ہورہاہے۔
غورطلب ہے کہ لاک ڈاو¿ن میں لوگوں کو کرانہ کاسامان نہیں مل رہا ہے۔ بڑی مشکلوں کے بعداگرکوئی دوکان تک پہنچ بھی جاتاہے تو مہنگے داموں پرسامان خریدنے کے لئے لوگ مجبورہوتے ہیں۔وہیںیومیہ مزدورتواس وقت بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔یومیہ مزدوروں کے لئے کوئی بھی سامان خریدنا آسان نہیں ہے۔ تاہم مسلسل شکایات کے بعد ضلع انتظامیہ نے سبزیوں کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ وہیں بھوپال کلکٹر ترون کمار پیتھوڑے کا ماننا ہے کہ ابھی کچھ پریشانی ہو رہی ہے ، لیکن جلد ہی سب ٹھیک ہوجائے گا۔
واضح رہے مدھیہ پردیش میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، دوسری طرف عام لوگوں کوضروری اشیاءکے لئے مستقل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے شہر کے 85 وارڈوں میں سبزی کی کارٹ چلائی ہے ، جس کے ذریعے سبزی گھر گھر پہنچائی جارہی ہے ، لیکن اس کی قیمتیں آسمان چھورہی ہےں۔ جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ میں اب ریٹ لسٹ بن گئی ہے۔ جوجاری کردی گئی ہے۔تاکہ لوگوں کے زیادہ قیمت ادانہ کرنی پڑے۔بہرحال راجدھانی میں لوگوں کوکرانہ سامان کے علاوہ دیگرضروری اشیاءکی فراہمی کی بہت کمی محسوس ہورہی ہے۔ اگرکہیں تھوڑابہت سامان ہے بھی تو لوگ اسے مہنگے داموں پرلینے کے لئے مجبورہیں۔تاہم مہنگائی کی مسلسل شکایات کے بعد ضلع انتظامیہ نے سبزیوں کی قیمتوں کی فہرست جاری کردی ہے۔تاکہ لوگوں کوکچھ حدتک راحت مل سکے۔