زرعی قوانین واپس لینے کے بعد ملک میں بھائی چارے کا ماحول پیدا ہوگا: نڈا


نئی دہلی، 19 نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کے زراعت کے تین متنازع قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ملک میں بھائی چارے کا ماحول پیدا ہوگا۔
بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ایک ٹویٹ میںکہا’’بھارتیہ جنتا پارٹی گرو نانک دیو جی کے پرکاش اتسو کے خاص دن پر وزیر اعظم مودی کے اعلان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتی ہے۔
مسٹر مودی نے پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔