موہن بھاگوت’ سنت ایشور سمان سماروہ‘ میں پسماندہ طبقات کی خدمت کرنے والی تنظیموں کو دیں گے اعزاز


نئی دہلی، 19 نومبر: سنت ایشور فاؤنڈیشن اور راشٹریہ سیوا بھارتی کی جانب سے 21 نومبر کو ’سنت ایشور سمان سماروہ‘ کا انعقاد کر رہے ہیں، جس میں آر ایس ایس سرسنگھ سنچالک (سنگھ پرمکھ) ڈاکٹر موہن بھاگوت زمینی سطح پر سماجی طور پر پسماندہ طبقات کے لیے خدمات کرنے والی تنظیموں اور افراد کو اعزاز دیں گے۔
اس پروگرام میں مرکزی قبائلی وزیر ارجن منڈا سمیت کئی اہم لوگ موجود ہوں گے۔
سنت ایشور سمان سمیتی کے جنرل سکریٹری ورندا نے جمعہ کے روز سنت ایشور سمان کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سال 2015 سے شروع ہونے والے سنت ایشور سمان کے ذریعے ہر سال ایسی تنظیموں اور افراد کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے جو سماج کی نظروں سے دور بے لوث سماجی خدمت کرتے ہیں۔