کم ازکم امدادی قیمت کا قانون بنایا جائے: ابھے چوٹالہ


چنڈی گڑھ، 19نومبر: انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) لیڈر اور ایلنا آباد سے رکن اسمبلی ابھے سنگھ چوٹالہ نے آج تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے مرکز کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ فصل پر کم سے کم امدادی قیمت کا قانون بننا چاہئے۔
چوٹالہ نے سلسلے وار ٹوئٹ میں کہا کہ وہ مرکزی حکومت کے ذریعہ تین سیاہ قانون واپس لینے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے جدوجہد کی جیت کو سلام کرتاہوں اور اس تحریک میں شہید ہوئے تمام کسانوں کو سینکڑوں سلام۔