مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو میں عظیم الشان دعائیہ مجلس کا انعقاد


رپورٹ از: عبد القیوم گودرگاواں
بارو دکھنی پنچائت میں واقع مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو میں ایک عظیم الشان دعائیہ مجلس (تکمیل حفظ قرآن) کا انعقاد کیا گیا
مجلس کا آغاز قاری محمد طارق اطہر صاحب ویشالوی کی پرسوز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول جناب حافظ محمد رستم علی صاحب برےپورہ نے بہت ہی شاندار انداز میں پیش کیا
مجلس کی صدارت حضرت مولانا محمد صابر نظامی قاسمی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء بیگو سرائے نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض قاری عبد القیوم گودرگاواں. ناظم تعلیمات مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو نے بحسن و خوبی انجام دیا
مجلس سے کئ حضرات نے خطاب کیا تمہیدی گفتگو کرتے, ہوئے جناب پروفیسر سید شمیم احمد باروی صاحب نے لوگوں سے اپنا رشتہ قرآن سے جوڑے رکھنے کی تلقین فرمائی بعدہ صدر محترم نے لوگوں سے مدرسہ کی ضرورت واہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ مدرسہ ہمارے لئے قیمتی سرمایہ ہیں اسے ہر حال میں بچانا ہے اورفرمایا کہ لاکڈاؤن میں سب کی حالت خراب ہوئی ہے تو مدرسہ کی حالت کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں
اس کے بعد اخیر میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا عبد الباسط صاحب ندوی سکریٹری المعھد العالی للتدریب فی القضاء والافتاء پھلواری شریف پٹنہ نے پرمغز خطاب فرمایا انہوں نے سامعین سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرتِ آدم علیہ السلام کو سارے علوم سکھلائے جن جن علموں کی دنیا میں ضروت پڑ سکتی ہے آپ اندازہ لگائیں ہمیں سترِعورت ڈھکنے کی ضرورت پڑتی ہے اگر کپڑے بنانے کا علم نہ ہوتا تو ستر کیسے ڈھکتے
لیکن یہ سارے علوم دنیوی زندگی میں کام آنے والے ہیں اور دنیا کی زندگی ساٹھ ستّر سال کی ہوتی ہے اصلاً ہمیں آخرت کی تیاری کرنےکے لئے جن علوم کی ضرورت ہے اس کے لئے ہمیں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت ہے اور وہ علم ہے قرآنِ کریم کاعلم
اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ قرآن کی تعلیم کو عام کرنا ہے
مہمانِ مکرم کا شایانِ شان استقبال مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن قاسمی صاحب نے شال اور سپاس نامہ پیش کر کے کیا
آج کی مجلس تکمیل حفظ قرآن کی مجلس تھی جس میں سات خوش نصیب طلبہ نے اپنے حفظ قرآن کی تکمیل فرمائ جن کے اسماء درج ذیل ہیں
حافظ محمد اویس ابن محمد اکبر بیرپور
حافظ محمد توصیف ابن محمد توحید مرحوم ننیگا
حافظ محمد شاھد ابن شکیل بارو
حافظ محمد ریحان ابن سمیع احمد برونی
حافظ عبد الواحد ابن محمد شمیم تیگھڑا
حافظ محمد افضل ابن محمد فیروز عالم بارو
حافظ محمد عالمگیر ابن محمد مرتضی برونی
ان کے علاوہ دو طالب علم نے اپنے حفظ کی شروعات بھی کیا محمد سہیل اورریحان ننیگا
حفاظ کرام کو اہل بارو کی جانب سے بہت سارے انعامات سے بھی نوازا گیا اخیر میں مہمان خصوصی کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام کو پہنچا موقع پر کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے جن میں خاص طور پر قاری شمشیر عالم جامعی استاد مدرسہ قاسمیہ بحر العلوم بارو ماسڑ مبین اختر صاحب برونی نائب سکریٹری جمعیت علماء بیگو سرائے خالد اختر صاحب صدر مدرسہ ھٰذا شاہد حسین صاحب سکریٹری مدرسہ ھذا حافظ حشمت اللہ باروی حافظ محمد یاسین صاحب سراج الدین عرف تاجور صاحب مولانا عبد الرحیم. مولانا دانش. مفتی آصف اقبال سیدپوری. محمد ثاقب گودرگاواں.مقبول عالم تیگھڑا. محمد آصف باروی صحافی نیانظریہ. محمد اسجد علی صحافی راسٹریہ سہارا شکیل رضا صحافی قومی تنظیم ڈاکٹر محمد شاہد بارو صابر بیڑی دوکان بارو قابل ذکر ہیں