صدر کووند نے گرو نانک دیو کے یوم پیدائش پر اہل وطن کو مبارکباد دی


نئی دہلی، 19 نومبر: صدر رام ناتھ کووند نے جمعہ کو گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پرہم وطنوں کو مبارکباد دی اور لوگوں سے ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی اپیل کی۔
مسٹر کووند نے ٹویٹ کیا ’’گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں، خاص کر سکھ برادری کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آئیے ہم سب گرو نانک دیو جی کے بتائے ہوئے ’بان جپو، کیرت کرو، ونڈ چھکو‘ کے راستے پر چلیں اور اپنے طرز عمل میں ان کی تعلیمات پر عمل کریں۔