زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ ہر کسان کی فتح: ممتا


نئی دہلی، 19 نومبر: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ حکومت کا زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ ہر کسان کی جیت ہے۔
محترمہ بنرجی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا ’’ان تمام کسانوں کو میرا دل سے سلام جنہوں نے انتھک جدوجہد کی اور اس سخت رویہ سے پریشان نہیں ہوئے جو کسانوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام لوگوں سے میری گہری تعزیت ہے۔