پرکاش پرو کے دن زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ ملک میں بھائی چارے کا ماحول پیدا کرے گا: نڈا


نئی دہلی، 19 نومبر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے حکومت کے زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ گرو نانک دیو جی کے پرکاش اتسو کے خصوصی دن لئے گئے اس فیصلہ سے پورے ملک میں بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی۔
مسٹر نڈا نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس اعلان کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ’’حکومت نے گڈ گورننس کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں۔