زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کا اعلان لائقِ خیرمقدم: انوپریہ


نئی دہلی، 19 نومبر: قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کی حلیف اپنا دل (ایس) کی صدر اور صنعت و تجارت کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
محترمہ پٹیل نے جمعہ کو کہا کہ گرو نانک دیو کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان ایک خوش آئند قدم ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’میں گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے پر وزیر اعظم کے اعلان کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتی ہوں‘۔