انتقال پُر ملال:


نہیں رہے کھجرانہ کے سماجی کارکن حاجی صابر دادا
اندور18نومبر(طاہر صدیقی)حاجی عابد دادا،حاجی شفیع خان،اعجاز خان کے بھائی اور ساجد مدنی،گبو مدنی، شکیل مدنی اور گلاب مدنی کے والد حاجی صابر دادا (85 سال) انتقال کر گئے۔وہ کھجرانہ کے پٹھان خاندان کے سربراہ تھے۔ وہ ایک بہت ہی ملنسار اور موثر سماجی کارکن تھے۔ان کی تدفین کھجرانہ کے قبرستان میں کی گئی۔صابر دادا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی 19 نومبر (دوپہر 2 بجے) بعد نماز جمعہ خواجہ مسجد اشرف نگر کھجرانہ میں رکھی گئی ہے۔بہت سے لوگوں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی ۔