دوسرے ڈوزمیںاُجین بنا نمبر 1:


ضلع میں ایک دن میں لگائے گئے 61ہزار سے زائد کورونا ویکسین
اُجین18نومبر(نیا نظریہ بیورو)کورونا ویکسینیشن کی دوسری خوراک کے لیے خصوصی مہم کا آغاز آج بروز جمعرات 18 نومبر کو صبح 9 بجے ضلع اُجین میں ہوا۔ شام تک ریاست میں سب سے زیادہ ویکسین اُجین میں لگی۔ 61 ہزار سے زیادہ خوراکیں لگا کراُجین ریاست میں سب سے آگے نکل گیا۔ تاہم ویکسینیشن رات تک جاری رہے گی۔ اُجین کے بعد اندور ضلع میں آج ایک ہی دن میں 37 ہزار اور دیواس میں 25 ہزار خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
دوپہر 2 بجے ضلع کے 33 ہزار سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین لگ گئی تھی۔ آج ضلع کے تقریباً 450 ویکسینیشن مراکز پر لوگوں کو دوسری خوراک دی جا رہی ہے۔ آج ایک ہی دن میں ایک لاکھ 36 ہزار 537 افراد کو دوسری خوراک دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک ناگدا کے راجپوت دھرم شال میں سب سے زیادہ 281 ٹیکے لگائے گئے۔ جبکہ سو سے زائد مراکز پر ویکسین کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ۔ کلکٹر آشیش سنگھ نے کہا کہ ضلع میں دو لاکھ 77 ہزار 796 لوگ ہیں جو پہلی خوراک لگانے کے بعد دوسری خوراک کے اہل ہو گئے ہیں۔ ان میں سے 18 نومبر کو ضلع میں ایک لاکھ 36 ہزار 537 افراد کو سہولت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کلکٹر نے خصوصی مہم میں دوسری خوراک کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دی ہیں۔