مہوبہ:ڈیوائیڈر کو بھگوا کرنا غیر قانونی عمل:ایس پی


مہوبہ:18نومبر: سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مہوبہ آنے سے قبل نیشنل ہائی وے کے ڈیوائیڈر میں بھگوا رنگ سے رنگا دیا جانا بی جے پی لیڈروں کا غیر آئینی کام ہے۔
پارٹی کے ضلع صدر پران سنگھ یادو نے جمعرات کو کہا کہ مرکز اور ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی کی موجودہ سرکاریں جھوٹ اور جملے بازی پر مبنی ہے جو اپنے میعاد کار میں ترقی اور مفاد عامہ کا کوئی ایک اسکیم تک نہیں شروع کر پائی ہے۔
حکومت کے سربراہ دوسروں کے کام کا نام بدل کر اپنا بتاتے ہوئے ان کا فیتا کاٹ کر جھوٹی واہ واہی لوٹ رہے ہیں۔