ہماچل پردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس 10 دسمبر سے


شملہ، 18 نومبر: ہماچل پردیش اسمبلی کا پانچ روزہ سرمائی اجلاس 10 دسمبر سے دھرم شالہ کے قریب تپوون میں شروع ہوگا۔
آج یہ اطلاع دیتے ہوئے اسمبلی سکریٹری یش پال شرما نے بتایا کہ گورنر راجندرا وشواناتھ آرلیکر نے سرمائی اجلاس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سیکرٹری نے کہا کہ 15 دسمبر تک جاری رہنے والے اجلاس میں کل پانچ نشستیں ہوں گی اور ایک دن چھٹی ہوگی۔