جوشی نے دو کمیٹیوں کی رپورٹ برلا کو سونپی


جے پور، 18 نومبر: راجستھان اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے قانون سازوں کی مالی خود مختاری اور دسویں شیڈول میں اسپیکر کے کردار سے متعلق دو کمیٹیوں کی رپورٹ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو پیش کی۔
کمیٹیوں کے چیئرمین ڈاکٹر جوشی نے آج شملہ میں برلا کو ان کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی۔
ڈاکٹر جوشی کی تیار کردہ یہ رپورٹ لوک سبھا سکریٹریٹ ملک کی تمام ریاستی اسمبلیوں کے اسپیکروں کو بھیجے گی۔