اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی سماج وادی پارٹی:ماتا پرساد


بستی:18نومبر: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر اور سابق اسمبلی سربراہ ماتا پرساد پانڈے نے دعوی کیا ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی سب سے زیادہ سیٹ جیت کر حکومت بنائے گی۔
پانڈے نے جمعرات کو یواین آئی سے کہا کہ اس بار سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی حکومت بنانے کے لئے عوام پرجوش ہیں۔
بی جےپی حکومت کی پالیسیوں اور عمل درآمد سے عوام بری طرح سے پریشان ہیں۔