رکن اسمبلی کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج


اودے پور،18 نومبر: راجستھان میں اودے پور ضلع کی گوگندا اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی کے خلاف ایک خاتون نے عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں معاملہ درج کرایا ہے۔
اودے پور شہر کے امباتا ماتا تھانہ میں درج کرائے گئے معاملے میں متاثرہ نے الزام لگایا کہ اچھی نوکری دلانے کا جھانسا دے کر رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی نے اس سے دوستی کے لئے ہاتھ بڑھایا۔
اس کے بعد شادی کا جھانسا دیتے ہوئے اس کے ساتھ کئی بار عصمت دری کی۔