ڈیزل کی بنیادی قیمت پٹرول سے زیادہ: آر ٹی آئی سے انکشاف


چنڈی گڑھ، 18 نومبر: پٹرول بھلے ہی ڈیزل سے مہنگا فروخت ہو لیکن حقیقت میں ڈیزل کی بنیادی قیمت پٹرول کی بنیادی قیمت سے زیادہ ہے۔
وکیل اور صارف کارکن اجے جگا نے انڈین آئل کارپوریشن سے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کہا کہ پٹرول کی بنیادی قیمت 43 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 45 روپے 14 پیسے ہے۔
بنیادی قیمت میں ڈھلائی، مرکزی اور ریاستی ٹیکس، ڈیلر کمیشن وغیرہ ملاکر پٹرول کی فروخت کی قیمت 104 روپے 44 پیسے ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 93 روپے 17 پیسے ہے۔