ایئر انڈیا نے امرت سر – ناندیڑ براہ راست پرواز کی بکنگ شروع کی


امرتسر ،18 نومبر: کرتارپور کوریڈور کے کھلنے کے بعد پانچ سکھ تخت میں سے ایک ناندیڑ میں تخت شری حضور صاحب جانے والے پنجاب اور غیر ملکوں کے ہزاروں عقیدت مندوں کےلئے ایک اور اچھی خبر ہے ،ایئر انڈیا اب 24 نومبر ،2021 سے ناندیڑ صاحب کےلئے براہ راست پرواز کو پھر سے شروع کرے گی۔
فلائی امرتسر پہل کے عالمی کنوینر اور این جی او امرتسر ڈولپمنٹ پلیٹ فارم کے مائگرنٹ سکریٹری سمیپ سنگھ گمتالا نے جمعرات کو کہا کہ ایئر انڈیا اب 24 نومبر 2021 سے اس براہ راست پرواز کو پھر شروع کرے گی۔
ایئر انڈیا کے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے مسٹر گمتالا نے کہا کہ ویب سائٹ پر مہیا پروگرام کے مطابق ایئرلائن اب ہر بدھ کو امرتسر – ناندیڑ ممبئی راستے پر پرواز چلائے جائے گی اور ہفتے کے ہر سنیچر کو ممبئی ناندیڑ امرتسر کی واپسی پرواز بھرے گی۔