پولیس نے اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق وزیر سمیت دیگر پانچ پر فریب دہی کے معاملے درج کئے


ورودھ نگر، 18نومبر: تملناڈو کی ورودھ نگر ضلع کرائم برانچ (ڈی سی بی) پولیس نے اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور ڈیری ترقی کے سابق وزیر کے ٹی راجندر بھالاجی، ان کے تین معاونین او ردیگر دو کے خلاف فریب دہی کے دو معاملے درج کئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایک شکایت کنندہ ایس رویندرن (49) نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے یونین سکریٹری کے وجے نلاتھنبی نے ایک دیگر لیڈر مری اپن کی مدد سے اپنے رشتہ دار کو منیجر کے عہدہ پر ملازمت دلانے کے نام پر فریب دہی کی۔
ملزم مری اپن نے رویندر ن کو اس وقت کے وزیر کے ذریعہ ملازمت دلانے کا یقین دلایا جس کے بعد ا س نے نومبر 2020سے فروری 2021کے درمیان کی قسطوں میں منیجر کے عہدہ کے لئے نلاتھنبی کو 30 لاکھ روپے دیئے۔