حیدر پورہ انکاونٹر معاملہ: ضلع انتظامیہ سر ی نگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوتحقیقاتی آفیسر مقرر کیا


سری نگر، 18 نومبر: جموں وکشمیر کے لفٹنٹ گورنر کی جانب سے حیدر پورہ انکاونٹر کی تحقیقات کیلئے مجسٹریل انکوائری کے احکامات صادر کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی ضلع انتظامیہ سری نگر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید شاہ کو اس سلسلے میں تحقیقاتی آفیسر مقرر کیا ہے اور 15روز کے اندرا ندر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
ضلع انتظامیہ سری نگر کی جانب سے جمعرات کی شام کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے تحت حیدر پورہ میں ہوئے تصادم کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر خورشید شاہ کو تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپ گئی۔
حکم نامہ کے مطابق تحقیقاتی آفیسر کو 15روز کے اندرا ندر اپنی رپورٹ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔