مایاوتی: نے بی ایس پی کی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا


لکھنؤ:18نومبر: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جمعرات کو پارٹی کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
مایاوتی نے ٹوئٹ کر یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا’ بی ایس پی کے ذریعہ خاص کر آنے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں جنگی پیمانے پر چلائی جارہی کیڈر میٹنگوں اور پولنگ بوتھوں وغیرہ پر پارٹی کی تیاری کے ضمن میں مغربی یوپی کے 4ڈویژنوں کی آج میرے ذریعہ باریکی سے جائزہ لیا گیا اور کمیوں کو جلد ہی دور کرنے کو بھی ہدایت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بی ایس پی سربراہ نے ووٹر فہرست میں ووٹر لسٹ کے پیش نظر بی ایس پی سے نوجوانوں کو جوڑنے کے لئے ممکنہ ووٹروں کے درمیان بی ایس پی کی پالیسیوں کی تشہیر کی ہدایت دی گئی ہے۔