جنسی زیادتی کے ارادے سے بچوں کو چھونا پوکسو جرم: سپریم کورٹ


نئی دہلی، 18 نومبر: سپریم کورٹ نے جمعرات کو بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ کسی بچے کو جنسی زیادتی کے ارادے سے براہ راست یا بالواسطہ طورپر چھونا پوکسو کےقانون کے تحت جرم ہے اوراس کے قصورواروں کوسخ سزا دی جائے گی۔
بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے جنسی ہراسانی سے متعلق ایک معاملے میں اپنے 19 جنوری کے فیصلے میں کہا تھا کہ’اسکن ٹو اسکن ٹچ‘ یعنی جسم کو براہ راست چھونا پوکسوایکٹ کے تحت الزامات عائد کرنے کے لیے لازمی ہے۔
سپریم کورٹ کے سامنے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا گیا کہ پوکسو ایکٹ کی مختصر اور غلط تشریح کی گئی ہے۔