دبئی ایئر شو میں سوریہ کرن کی ٹیم کا جلوہ، برج خلیفہ کے اوپر بھری پر پرواز


نئی دہلی، 18 نومبر: ہندوستانی فضائیہ کی سوریہ کرن ایروبیٹکس ٹیم کے طیاروں نے دبئی ایئر شو میں حیرت انگیز کرتب بازی کرتے ہوئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے اوپر سے پرواز کی۔
فضائیہ کی سوریہ کرن اور سارنگ ایروبیٹکس ٹیم اور دیسی تیجس طیاروں کی ٹیم ایئر شو میں شرکت کے لیے دبئی گئی ہوئی ہے۔
سوریہ کرن کی ٹیم نے ایئر شو کے اختتام سے ایک دن قبل بدھ کو متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے الفرسان طیاروں کی ٹیم کے ساتھ زبردست تال میل دکھاتے ہوئے کرتب بازی کا مظاہرہ کیا۔