’اسکرپٹ وہی تاریخ نئی‘:کیجریوال کے جمنا کی صفائی پرکمار وشواس کا طنز


نئی دہلی، 18 نومبر: دہلی کے وزیر اعلیٰ کے سابق معاون اور شاعر کمار وشواس نے اروند کیجریوال کو ایک بار پھر جمنا کی صفائی کے لیے وقت کا تعین کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسکرپٹ پہلے کا ہی ہے لیکن تاریخ نئی ہے۔
کیجریوال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت 2025 تک جمناکو صاف کردے گی اور اس کے لیے چھ ایکشن پلان بنائے گئے ہیں اور اس پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
ان کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کمار وشواس نے ٹویٹ کیا،”اسکرپٹ وہی ، تاریخ نئی ۔