کیرالہ حکومت ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام: آر ایس ایس


نئی دہلی، 18 نومبر: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے پیر کو کیرالہ کے پلکڈ میں سنگھ کارکن سنجیت کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کیرالہ کی جمہوری طور پر منتخب ریاستی حکومت ایسی ٹارگٹ کلنگ روکنے میں ناکام رہی ہے۔
جمعرات کو سنگھ کے جوائنٹ جنرل سکریٹری منموہن ویدیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنجیت کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
ہم اس دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مقتول کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔