معاشرے کے باحیثیت لوگوں کو ضرورت مندوں کی ضرورتیں پورا کرنے کے تئیں حساس ہونا چاہیے ۔ ڈاکٹر سید فاروق


نئی دہلی، 18 نومبر: ضرورت مندوں کی حاجت روائی پر زور دیتے ہوئے ہمالیہ ڈرگ کے سربراہ ڈاکٹرسید فاروق نےکہا کہ معاشرے کے باحیثیت لوگوں کو ضرورت مندوں کی ضرورتیں پورا کرنے کا احساس ہونا چاہیے ۔
یہ بات انہوں نے سوسائٹی فاربرائٹ فیوچرکے ونٹر ریلیف پروجیکٹ ‘ راحت ‘ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئےآج یہاں کہی۔
ابوالفضل انکلیو آرڈبلیواے کے دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں 100 ضرورت مندوں کو اچھے کوالٹی کے کمبل تقسیم کے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے انہوں نے خوشی کا اظہار کیااور کہا کہ کمبل تو اور بھی لوگ تقسیم کرتے ہیں لیکن ایس بی ایف نے جس کوالٹی کا کمبل تقسیم کیا ہے اسے دیکھ کر اطمینان ہوا ۔