آج دو اور لوگوں کی رپورٹ آئی پازیٹیو


اُجین میں کو رونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد ہو ئی 18
اُجین 12اپریل (نیا نظریہ بیورو)چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسرنے کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ۔ لےب رپورٹ کی معلومات مندرجہ ذیل ہے ۔12 اپریل تک لئے گئے نمونوں کی تعداد863 ہے۔اسی طرح533نمونوں کی رپورٹ آچکی ہے ۔ اس میں منفی آئے نمونوں کی تعداد454ہے۔ پازیٹیو آئے نمونوں کی تعداد17 ہے ۔ اندور سے لئے گئے نمونوںکی پازیٹیو رپورٹ کی تعداد 01 ہے ۔اس طرح مجموعی طو رپر پازیٹیو ہوئے مریضوں کی تعداد 18ہو گئی ہے ۔اب تک کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 05 ہے ۔آج پازیٹیو کی تعداد دو رہی ۔پازیٹیو آئے لوگوں میں عرش ولد اشفاق ،عمر 7سال ،نازنین شوہر بلال ،عمر 25سال کے نام شامل ہیں۔ آج تک گھر میں کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کی تعداد2061ہو چکی ہے ۔ صحت یاب ہونے پر 03مریضوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔