دوردرشن کی دستاویزی فلم’ فنیٹلی لیڈنگ دی وے‘ کے لئے یونیسکو ایوارڈ


نئی دہلی، 18 نومبر: دور درشن کی دستاویزی فلم ‘ فنیٹلی لیڈنگ دی وے‘ جس میں ایک بہرے شخص کی زندگی کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، کو ‘’اے بی یو یونیسکو پیس فار میڈیا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
جمعرات کو جاری ہونے والی ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ججوں نے کئی راؤنڈز کے جائزے کے بعد دہلی دور درشن کی اس دستاویزی فلم کو اپنے زمرے میں پہلے انعام کے لیے منتخب کیا۔
دہلی دوردرشن کی دستاویزی فلم ‘’ فنیٹلی لیڈنگ دی وے‘نے فائنل راؤنڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تین زمروں میں پہلا انعام حاصل کیا۔