کورونا سے اندور میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ہوئی 32


پازیٹیو مریضوں کی اعداد و شمار 298پر پہنچی
13 مریضوں کی حالت سنگین
اندور 12 اپریل(نیا نظریہ بیورو) شہر میں مسلسل متاثرہ مریضوں کے ساتھ ہی موت کے اعداد و شمار میں اضافہ ہو تاجا رہا ہے۔ سی ایم ایچ او ڈاکٹرپروین جڈیا کے مطابق ایم آر ٹی بی اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں بھرتی دو مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان کی موت ماضی میں ہی ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں سوم ناتھ کی چال ساکن 65 سالہ بزرگ اور موتی طویلا ساکن 70 سالہ بزرگ شامل ہیں۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ ہفتہ اندور کے لئے بڑا دھچکا دینے والا ثابت ہوا ہے۔ ایک ہی دن میں ایم جی ایم میڈیکل کالج سے جاری ہوئی دو رپورٹ میں 49 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ اس ساتھ ہی کل مثبت مریضوں کی تعداد 298 پر پہنچ گئی ہے۔ مثبت مریضوں میں بامبے اسپتال کے ایک ڈاکٹر اور نرس بھی شامل ہیں۔ ادھر ، اتوار کو دو مریضوں کے موت کی تصدیق کے ساتھ ہی اعداد و شمار 32 پر پہنچ گئی ہے۔
ایم جی ایم میڈیکل کالج انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ، سددھی پورم کالونی میں ایک ہی خاندان کے 10 رکن متاثر ملے۔ ان میں 15 سال کی لڑکی اور 22، 46، 75، 62، 39 اور 42 سال کی 6 خواتین ہیں۔ اسی طرح رانی پورا کے ایک خاندان کی بھی 3 خواتین مثبت ملی ہیں۔ صحت محکمہ کے مطابق 298 مثبت میں سے 236 کی حالت مستحکم ہے۔ وہیں ، 13 مریضوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ ابھی تک 1033 لوگ ہوم کوارنٹائن میں ہیں ، جبکہ 1250 لوگ آئیسو لیشن میں ہیں۔ وہیں ، 3926 لوگوں کو ہوم کوارنٹائن سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 30 لوگ پوری طرح سے صحت مند ہوکر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 11 اپریل کو اروندو اسپتال سے رنگ روڈ ساکن 62 سالہ منشی کی دوسری رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ وہیں ، ایم آر ٹی بی اسپتال میں ٹھیک ہو چکے 8 مریضوں کو اتوار کو ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔ ان دوسری رپورٹ بھی آ چکی ہے۔