میونسپل کارپوریشن کی پہل:


گھر گھر جاکر عوام کو دی جارہی کورونا ویکسین دوسرے ڈوز کی ترغیب
اُجین17نومبر(نیا نظریہ بیورو)کووےڈ19 سے بچاو ¿ کے لیے ویکسینیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں بدھ کے روز میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کے ساتھ کارپوریشن کی ایسوسی ایٹ آرگنائزیشن کے ممبران نے تمام زونز کے تحت گھر گھر جا کر شہریوں سے ویکسینیشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔دوسرا ڈول لگوانے کی ترغیب دی گئی۔بدھ کو مختلف علاقوں میں زونل افسران کی قیادت میں کارپوریشن کی ایسوسی ایٹ تنظیم کے ممبران کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کے افسران و ملازمین کے ساتھ بدھواریہ ہاٹ بازار، لکڑ گنج، ناناکھیڑا چوراہا،مہاکال کامرس سینٹر،ٹریزر بازار،جے سنگھ پورہ، کھلچی پور، تکیہ مسجد علاقہ، پٹیل نگر،گنیش ٹیکری، گیتا کالونی، ملکی پورہ،اناپورنا نگر وغیرہ علاقوں میں پہلا ڈوز لگوا چکے لوگوں کو دوسرا ڈوز لگوانے کے لئے ترغیب دی گئی۔اس کے ساتھ جن شہریوں کو دوسرا ڈوز لگ گیا ہے ان کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے گئے۔