اُجین پولیس کی کارروائی:


سٹوری راجکمار پھلوانی کی غیر قانونی عمارت کو توڑا
اُجین17نومبر(نیا نظریہ بیورو)اُجین میں پولیس نے بدمعاش سٹوریوں راجکمار پھلوانی کے گھر کی تیسری منزل اور دکان کو توڑ دیا۔راجکمار نے انہیں غیر قانونی طور پر بنایا تھا۔ راجکمار کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 24 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔
فری گنج کے سبزی منڈی میں رہنے والے راجکمار پھلوانی کے تین منزلہ مکان میں غیر قانونی طور پر بنی تیسری منزل کو گرانے کی کارروائی کی گئی۔ اس دوران میونسپل کارپوریشن اور پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔ مادھو نگر پولیس اسٹیشن کے سی ایس پی ونود مینا نے بتایا کہ راج کمار کے خلاف مختلف تھانوں میں 24 سے زیادہ کیس درج ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر جوئے بازی کے ہیں۔ اس کے خلاف تشدد کے کچھ مقدمات بھی درج ہیں۔ راجکمار نے تیسری منزل پر غیر قانونی مکان بنایا تھا۔ نیچے گراو ¿نڈ فلور پر ایک دکان اور باقی دو منزلوں پر ایک مکان کے ساتھ رہ رہا تھا۔ کارپوریشن کی ٹیم نے دو جے سی بی مشینیں اور کارپوریشن کے اہلکاروں کو لگا کر تیسری منزل پر غیر قانونی تعمیر کو توڑا۔ راج کمار اور ان کے اہل خانہ نے بھاری پولیس فورس کی وجہ سے کارروائی کی مخالفت نہیں کی۔